Monday February 24, 2025

استعفیٰ دوں گا یا نہیں چئیرمین سینیٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (آ ئی این پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کر لیا، اتحادی جماعتوں کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سے استفعے کے مطالبے پر صادق سنجرانی نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کے بعد مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے،فاٹا کے آزاد اراکین کی جانب سے بھی چیئرمین سینیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اتحادی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو گزشتہ کئی دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں استعفی نہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔