Monday February 24, 2025

آئی ایم ایف کا قرضہ جادوگر نکلا روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل تگڑا ہونے لگ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کو دس ارب ڈالرز ملنے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ منگل کے روز کرنسی مارکیٹ میں روپے کے قدر میں استحکا دیکھا گیا، مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مستحکم ہو رہا ہے۔ منگل کو کاروباری روز کے اختتام پر کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 157 روپے 80 پیسے رہی۔ معاشی ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے بعد آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں ملے گی۔