مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین بارش کے باعث رکا ہو اہے تاہم اب بارش میں کمی آچکی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ جلد دوبارہ شروع ہو جائے گا ۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اگر کھیل 30اوورز تک محدود رہ جاتا ہے تو بھارت کو میچ جیتنے کےلئے 192رنز بناناہوں گے ۔ اور اگر میچ کا دورانیہ مزید کم ہو کر 20اوورز رہ جاتا ہے تو ایسے صورت میںبھارتی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور بھارتی ٹیم کو میچ میں فتح کے لیے 20اوورز میں 148رنز کا ہدف دیا جائے گا
