Monday February 24, 2025

لیگی رہنما نے اسمبلی میں فردوس عاشق اعوان کو بد کردار خاتون کہہ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی رہنما نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران مشیر اطلاعات فردوش عاشق اعوان کے بارے میں نا مناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے انھیں بد کردار خاتون قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار الحسن نے قومی اسمبلی کے دوران خطاب کے دوران فردوس عاشق اعوان کو بد کردار خاتون کہہ دیا ۔ افتخار الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میرٹکی بات کرتی ہے لیکن خود انہوں نے فواد چوہدری کو ہٹا کر عہدہ اس عورت کو دے دیا جس کا کردار بھی اچھا نہیں ہے اور جو ہزاروں ووٹوں سے ہاری ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان الفاظ کو حزف کرنے کا حکم دیا جس پر نورالحسن نے کہا کہ کوئی بات نہیں ہے ۔ ایوان میں موجود خواتین نے اس بات پر احتجاج کرنا شروع کیا تو انہوں نے کہا کہ چھوڑیں آپ بیٹھے رہیں۔