نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی عدالت نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قتل کی مجرمہ کو 30 روز کے پے رول پر رہا کردیا۔ی سری ہران نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے عدالت میں 6 ماہ کے پے رول پر رہائی کی درخواست دی تھی تاہم چنائی عدالت نے انہیں ایک ماہ کے پے رول پر رہائی دے دی۔ بھارتی خبر رساں ذرائع کے مطابق بھارتی عدالت نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قتل کی مجرمہ کو 30 روز کے پے رول پر رہا کردیا۔ی سری ہران نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے عدالت میں 6 ماہ کے پے رول پر رہائی کی درخواست دی تھی تاہم چنائی عدالت نے انہیں ایک ماہ کے پے رول پر رہائی دے دی۔واضح رہے کہ تقریبا تین دہائی قبل
1991 میں بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں خود کش حملے میں راجیوگاندھی سمیت دیگر 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حملہ آوروں کا تعلق سری لنکا میں قائم علیحدگی پسند تحریک لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم(ایل ٹی ٹی ای)سے تھا۔خود کش حملے کے فورا بعد ہی بھارتی خاتون نلنی سری ہران کو ان کے شوہر سمیت 25 دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔بعدازاں عدالت میں نلنی سری ہران پر خود کش حملے کی سازش کرنے اور نوعمر لڑکے کو خود کش حملے کے لیے تیار کرنے کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔جس کے بعد راجیو گاندھی کی بیوا کی درخواست پر نلنی سری ہران کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی گئی تھی۔نلنی سری ہران نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے عدالت میں 6 ماہ کے پے رول پر رہائی کی درخواست دی تھی تاہم چنائی عدالت نے انہیں ایک ماہ کے پے رول پر رہائی دے دی۔خیال رہے کہ راجیو گاندھی پر حملے کے بعد جب انہیں گرفتار کیا گیا تو حاملہ تھیں اور جیل میں ہی بچی کو جنم دیا۔نلنی سری ہران کی بیٹی برطانوی شہریت رکھتی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔