لاہور (آئی این پی ) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل کرکے وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا ، گذشتہ روز فیاض الحسن چوہان نے بطورصوبائی وزیر حلف اٹھایا تھا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل کردیاگیا ، ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے کہا فیاض الحسن چوہان کو وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا ہے ، وہ کالونیز کے معاملات کو دیکھیں گے۔
