لاہور (نیوزڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کا اپنی شادی سے متعلق اہم بیان، چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ میری شادی نزدیک ہے، تاہم اس حوالے سے فی الحال تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق دلچسپ بحث کا آغاز اس وقت
ہوا جب گزشتہ دنوں اس حوالے سے ان کے والد اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔ آصف زرداری نے باقاعدہ اعلان کیا کہ ان کے صاحبزادے بلاول شادی کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ تاہم بلاول بھٹو کیلئے لڑکی ڈھونڈی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے اب بلاول بھٹو زرداری نے بھی خود بیان جاری کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے تصدیق کی ہے کہ ان کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بلاول کا کہنا ہے کہ ان کی شادی نزدیک ہے، تاہم اس حوالے سے وہ فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔ کچھ عرصہ قبل بلاول بھٹو نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان کی شادی کیلئے لڑکی کا فیصلہ ان کی بہنیں کریں گی۔ ان کی اہلیہ کسے بننے ہے، لڑکی پسند کرنے کا کام انہوں نے اپنی بہنوں پر چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کیلئے لڑکی پسند کی جا چکی ہے، تاہم فی الحال اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہیں۔ جلد ہی تمام تفصیلات عوام کیلئے جاری کر دی جائیں گی، اور بلاول بھٹو کی شادی بھی جلد انجام پانے والی ہے۔