کراچی(نیوزڈیسک) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کا10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،گزشتہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں27فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اقتصادی صورتحال میں بے یقینی،صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں کم ہونے سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔مالی سال کے دوران ملک میں
مجموعی طور پر ایک کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں، جوگزشتہ مالی سال سی49 لاکھ 47 ہزار ٹن کم ہے،10 سال سے زائد عرصے کے بعدپٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اتنی زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔