Tuesday November 26, 2024

جیل میں رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی

لاہور (نیوزڈیسک) منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار ہونے والے ن لیگی سابق وزیر رانا ثناء اللہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرک میں جانے کے فوراََ بعد ہی گرمی اور حبس کے باعث رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل ڈاکٹر جو کسی کام کے سلسلے میں جیل سے باہر تھے انہیں فوری طور پر جیل میں بلا لیا

گیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اے این ایف نے دعوی کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑیسے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی اتنی جلدی ضمانت نہیں ہوگی۔خیال رہے عدالت نے رانا ثناءاللہ کو 14روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،رانا ثناءاللہ سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے. اے این ایف کی طرف سے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ جس کے بعد عدالت نےرانا ثناء اللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو 15 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا استدعا کی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق ایک نئی کہانی سامنے آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز رانا ثناء اللہ کیگاڑی سے منشیات برآمد ہونے سے متعلق کوئی واضح بات نہیں بتائی گئی۔ نجی ٹی وی چینلکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو اپنی وزارت کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بطوروزیرسرکاری

گاڑی منشیات کی اسمگلنگ کیلیے استعمال کرتے تھے۔ رانا ثناء کی گاڑی ان کی ہدایت پرمنشیات اسمگلنگ کی سہولت کیلیےاستعمال کی جاتی تھی۔

FOLLOW US