لا ہور (نیوز ڈیسک ) سیمنٹ کی بوری 25 روپے مہنگی۔ ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں تبدیلی سے سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ سیمنٹ پر اب دو روپے ایکسائز ڈیوٹی لی جا رہی ہے۔ ہول سیل ڈیلرز نے فیکٹریوں سے سیمنٹ لینا بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ دنوں میں سیمنٹ بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔