Tuesday November 26, 2024

رانا ثنااللہ کو فوری طور پر کہاں بھیج دیا جائے شہبازشریف نے حیران کن مطالبہ کر ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کا اداروں کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری قابل مذمت واقعہ ہے۔ انھیں فوری طور پر عدالت میں لایا جائے اور یہ بتایا جائے کہ ان پر الزامات کیا ہیں۔ انا ثناءاللہ کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے

کہا کہ کبھی نیب اور کبھی نیب ٹو کا سیاسی مخالفین کی گرفتار ی اور دباؤ کیلئے استعمال افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے عمران خان کا ذاتی عناد کھل کر سامنے آگیا ہے ، وزیر اعظم کی ہدایت پر اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، رانا ثناءاللہ کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے اور بتایا جائے ان پر کیا الزام ہے؟ ۔ خیال رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے فیصل آباد سے لاہور آتے ہوئے رانا ثناء اللہ کو سکھیکی کے قریب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا تھا، بعد میں اے این ایف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہیں، انہیں منگل کو انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

FOLLOW US