اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹرکمی کی تجویز کی گئی ہے جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے 30 پیسے تک اضافے کاامکان ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق اوگرا نے یکم جو لا ئی سے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2روپے 30 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے
اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔