Monday January 20, 2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے 30پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے ہو گا۔اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کر دی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت

میں 2 روپے 30پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے اس سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں ملک بھر میں آئندہ ماہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا، میں اب تک روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 6 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ صرف ایک ہی روز میں امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 56 ڈالر 65 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر اضافے سے 64 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل ہو گئی۔ ان وجوہات کے پیش نظر پاکستان میں آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی لٹر اضافے کا خدشہ پیدا ہوا تھا۔ میں اب تک روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 6 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ

صرف ایک ہی روز میں امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 56 ڈالر 65 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر اضافے سے 64 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل ہو گئی۔ ان وجوہات کے پیش نظر پاکستان میں آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی لٹر اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

FOLLOW US