اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیرداخلہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ور ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ دورے پر امریکہ جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے مل کر ایک ایجنڈے پر بات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغام
امن عمل کے لیے بات چیت ہو گی اور افغانستان میں گیس پائپ لائی منصوبے کو پاکستان سپورٹ کرتا ہے اور یہ منصوبہ صرف پاکستان اور افغانستان کے لیے ضروری نہیں ہے بلکہ یہ منصوبہ پورے خطے کے لیے اہم ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے ملک کر تجارت کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے خبر آئی تھی کہ پاکستان اور امریکی قیادت کے درمیان بیک ڈور رابطہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے حکام کے درمیان وزیراعظم عمران خان کے دورے سے متعلق بات چیت جاری ہے اورممکمہ طور پر عمران خان 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی ہوگی۔میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان بیک ڈور روابط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں۔دورے کے دوران
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہوں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سب سے اہم ملاقات وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا افغان امن عمل کے حوالے سے کافی اہمیت کا حامل ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران افغان امن عمل کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہونے کا امکان بھی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کچھ عرصے کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی آنے کا بھی امکان ہے۔