Monday January 20, 2025

میں اسحاق ڈار کے حرام کے پیسوں پر تھوکتی ہوں

لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مجھے لندن سے بہت با وثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ اللہ کے واسطے میری ماروی میمن سے جان چھڑوا دیں، چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے ماروی میمن کے ساتھ زیادتی کی۔پہلے تو پاؤں پکڑ کر اس سے شادی کی اور پھر اسے پورے خاندان میں رسوا

کروا دیا۔ ماروی میمن کے بوڑھے ماں باپ کو دورے پڑ گئے۔کچھ لوگوں نے اسحاق ڈار کو کہنا ہے کہ آپ ایک ارب 25 کروڑ روپے ماروی میمن کو دے دیں تو تمہاری جان چھوٹ جائے گی۔لیکن اب پتہ چلا ہے کہ ماروی میمن نے ایک ارب 25 کروڑ روپے حق مہر طے کیا ہوا تھا۔اسحاق ڈار معاہدے کے تحت اس شادی کو ختم کرنے کو تیار ہیں۔اسحاق ڈار ماروی میمن کو 50 کروڑ دینے پر رضامند ہو گئے اور کہا کہ اس معاملے کو ختم کیا جائے۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اورماروی میمن کی شادی کی خبریں کافی گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کھُلے عام کوئی اعلان یا اعتراف نہیں کیا گیا۔ ماروی میمن نے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے حوالے سے کئی ٹویٹس بھی کیے تھے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اپنے ایک بیان میں ماروی میمن نے قیادت کے خلاف ٹویٹس کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے میں چودھری نثار علی خان اور زعیم قادری جتنی ہمت نہیں ہے لیکن میں وقت آنے پر سب کچھ بتا دوں گی۔ جب کہ دوسری جانب : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین

نے کہا کہ مریم نواز کا پہلے تو حمزہ شہباز شریف اور شہباز شریف کے خاندان سے تنازعہ تھا لیکن اب انہوں نے ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی ہمشیرہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔ مریم نواز نےاسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی پر اعتراض کرتے ہوئے اسحاق ڈار سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ماروی میمن سے خفیہ شادی کر کے ہماری پارٹی اور ہماری حکومت کی پیٹھ میں چھُرا گھونپی ہے۔ اب وہ ہمارا بیڑہ غرق کر رہی ہے۔۔ آپ نے ان کو جو پیسہ دینا ہے وہ دیں اور معاملہ طے کریں۔

FOLLOW US