Monday January 20, 2025

صرف دونوں میچ جیت جانا کافی نہیں ہوگا تشویشناک خبر

لندن(آئی این پی )ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچز کا دلچسپ مرحلہ، شاہینوں کی ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے اگر مگر کی صورتحال تاحال درپیش ہے،گرین شرٹس کو افغانستان اور بنگلہ دیش کو تو ہرانا ضروری ہوگا۔ دوسری جانب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے بقیہ 2-2 میچز میں سے ایک، ایک میں ناکامی پاکستان کیلئے سودمند ہوگی۔پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے

کیلئے 7 ویں پوزیشن پر موجود سری لنکا کو بھی تین میچوں میں سے ایک میں ہارنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز پاکستان نے ورلڈ کپ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔یعنی پاکستان کے مخالف میں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ٹیموں کو اگلے میچوں میں صرف ایک ہارنا ہوگا جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

FOLLOW US