Monday January 20, 2025

گھر بیٹھے بینک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروانا ممکن ہو گیا

کراچی (نیوزڈیسک) : گھر بیٹھے بینک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروانا اب ممکن ہو گیا۔ بینکوں نے عوام کی سہولت کے لیے ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہیں جس کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز نے بھی سُکھ کا سانس لیا۔ تفصیلات کے مطابق بینک اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کروانا بہت آسان ہوگیا ہے۔ اب بینک اکاوٴنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کے لیے

بینک نہیں جانا پڑے گا بلکہ بینک اکاؤنٹ ہولڈر گھر بیٹھے ہی اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرواسکے گا۔ اس سلسلے میں بیشتر بینکوں نے خصوصی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے۔ مذکورہ ایپلی کشن میں اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیلات نادرا کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوتی ہیں اور گھر بیٹھے ہی صارف کے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق ہوجاتی ہے۔ شہریوں نے بینکوں کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ مذکورہ اپیلکیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوگی۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کےاحکامات کے مطابق بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کے لیے بائیو میٹرک کی تصدیق کی آخری تاریخ تیس جون ہے۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2019ء تک تمام بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے رکھا ہے۔ یہ فیصلہ بینکاری نظام کو مضبوط اور مستحکم بنانے، کھاتوں کو منی لانڈرنگ، دہشت گردی کے لیے سرمائے کی فراہمی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت اب کھاتوں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ اس حوالے سے گذشتہ روز چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بھی ایک وضاحتی بیان جاری

کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ بینکوں کی جانب سے صارفین کی بائیو میٹرک تصدیق ایف بی آر کی ہدایت پر نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کا کام تمام بینک اپنی ضرورت کے تحت خود سے کررہے ہیں۔

FOLLOW US