کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے کئی علاقوں میں طالبان کے تازہ حملوں میں درجنوں افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ متعدد سکیورٹی اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب خوگیانی ڈسٹرکٹ میں ضلعی پولیس چیف روڈ سائیڈ پر نصب بم سے ٹکرا کرہلاک ہو گئے۔افغان اسپیشیل فورسز کی جانب سے
مختلف کارروائیوں میں 18طالبان ہلاک،6زخمی ہوئے،کارروائی کے دوران 1200کے قریب اسلحہ،1200راؤنڈز، ریڈیو ڈیوائس،8خود کش جیکٹس بھی قبضے میں لے لی گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق طالبان نے گل ران ضلع میں پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے 15اہلکاروں کو قتل کر دیا۔صوبائی کونسل کے ممبر نے میڈیا کو بتایا کہ اس حملے میں 8اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ طالبان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، افغان صوبہ فرح کے صوبائی کونسل کے ممبر شاہ محمد نعیمی نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ صوبہ میں افغان طالبان نے پولیس چیک پوائنٹس کو نشانہ بناتے ہوئے 3 پولیس افسران کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا