Tuesday November 26, 2024

سایہ ِ خدائے ذولجلال ۔۔۔ دنیا کی طاقتور ترین افواج میں ’ پاک فوج ‘ کس نمبر پر آگئی؟ تازہ ترین رینکنگ نے پاکستانیوں کو خوشی سے نہال کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی مسلح افواج کی 2019ءکی ریکنگ کی فہرست سامنے آگئی ہے اور جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی ریکنگ میں مزید بہتری آئی ہے اور یہ پندرہویں نمبرپرآگئی ہیں۔گلوبل فائرپاور کی یہ فہرست مختلف قسم کے 55فیکٹرز کو مدنظررکھ کر مرتب کی جاتی ہے جس میں ٹیکنالوجی میں ایڈوانس اورآبادی میں کم ممالک کا بڑے اور کم ترقی یافتہ ممالک کیساتھ مقابلہ ہوتا ہے ، اسی طرح جرمانے اور بونس بھی شمار ہوتے ہیں جو اس فہرست پر اثراندازہوتے ہیں،

اس ریکنگ کا اکیلے انحصار صرف ہتھیاروں کی تعدادیا موجودہ سیاسی وعسکری قیادت پر نہیں، نیوکلیئرہتھیاروں کی تعداد کا بھی انحصار نہیں تاہم ممکنہ ہتھیاروں کی وجہ سے بونس نمبرمل سکتا ہے۔فہرست کو مرتب کے لیے فرسٹ، سیکنڈیا تھرڈ ورلڈ، علاقائی صورتحال ، قدرتی وسائل، معیشت اور انڈسٹری کو دیکھا جاتاہے جبکہ افواج کی مجموعی تعداد بنیادی چیزوں میں سے ایک ہے ، نیٹو کی اتحادی افواج کو ایک اضافی بونس پوائنٹ ملتاہے، فہرست کے مطابق ایک معیاری پاورانڈکس 0.0000ہے ۔2019ءکی فہرست کے مطابق امریکہ 0.0615پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر اور 0.0639پوائنٹس کے ساتھ روس دوسرے نمبر پر ہے ۔چائنہ 0.0673پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ اسی فہرست کے مطابق پاکستان 0.2798پوائنٹس کیساتھ پندرہویں نمبر پر ہے ،یادرہے کہ اس سے پہلے پاکستان سترہویں نمبر پر تھا اور اب اس کی ریکنگ میں مزید بہتری آئی ہے ۔ اسی فہرست میں پاکستان کے ہاتھوں اپنے طیارے تباہ کروانے والے بھارت کو0.1065پوائنٹس کیساتھ چوتھا نمبر ملا۔فہرست میں فرانس پانچویں، جاپان چھٹے ، جنوبی کوریا ساتویں، برطانیہ آٹھویں، ترکی نویں، جرمنی دسویں ، اٹلی گیارہویں اور مصر بارہویں نمبر پر رہا۔برازیل تیرہواں، ایران چودہواں ، انڈونیشیاسولہواں اور اسرائیل سترہواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔اسرائیل 17، سعودی عرب 25، بیلاروس 39، بنگلہ دیش 45،شام 50،سنگاپور59،متحدہ عرب امارات 62، افغانستان 74، تاجکستان 94، بحرین 98،قطر106ویں نمبر پر موجود ہے ۔ 137ممالک کی اس فہرست میں بھوٹان سب سے آخری یعنی 137، لائبیریا136، سرینیم 135، سیرالیون 134، پانامہ 133، سنٹرل افریقن132، صومالیہ 130اور موریتانیہ 129ویں نمبر پر آیا۔

FOLLOW US