Monday January 20, 2025

امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے بعد چینی کمپنی ہواوے کےکس سے معاہدے

بیجنگ(نیوزڈیسک)ٹیلی کمیونیکیشن کی سب سے بڑی چینی کمپنی ہواوے نے روس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اب فائیو جی ٹیکنالوجی روس میں بنائی جائے گی۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب پچھلے ہی ماہ امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کی طرف سے ہواوے پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہونے کے الزام کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہواوے اور روسی کمپنی ایم ٹی ایس کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں ’روس میں

5 G (فائیو جی) پر مل کر کام کریں گی اور سنہ 2019 اور 2020 کے دوران اس ٹیکنالوجی کو تجرباتی بنیادوں پر لانچ کر دیا جائے گا۔‘اس معاہدے پر دستخط اس وقت ہوئے ہیں جب چینی صدر شی جِنگ پِنگ نے روس کے تین روزہ دورے کا آغاز کیا ہے۔

FOLLOW US