نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی بیشی ہوتی رہتی ہے تاہم اب بھارت کی مودی سرکار نے عیدکے دوسرے روز پٹرولیم مصنوعات میں اتنی کمی کر دی ہے کہ جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے لیکن دوسری طرف ہندوستانیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو اپنے ساتھ مذاق قرار دیا ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق مودی سرکار نے عید کے دوسرے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں جاری گراوٹ کی وجہ سے معمولی کمی کر دی ہے جسے بھارتی شہریوں نے اپنے ساتھ مذاق
قرار دیا ہے ۔بھارتی حکومت نے پٹرول 16 پیسے اور ڈیزل 34 پیسے سستا کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 16 پیسے کم ہوکر 71.07 روپے فی لیٹر رہ گئی جو 19 مئی کے بعد سب سے کم ہے۔ اسی طرح یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 34 پیسے کم ہوکر 65.22 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔کولکتہ میں آج پٹرول 16 پیسے سستا ہوکر 73.31 روپے، ممبئی میں 15 پیسے سستا ہوکر 76.76 روپے اور چنئی میں 17 پیسے سستا ہوکر 73.84 روپے فی لیٹر رہ گیا۔کولکتہ میں ڈیزل کی قیمت 34 پیسے، ممبئی میں 37 پیسے اور چنئی میں 36 پیسے کم ہوکر بالترتیب 67.14 روپے، 68.39 روپے اور 69 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔۔