ندن(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتان اور کوچ کی طرف سے جو بھی رول انہیں دیا جاتا ہے وہ اسے نبھاتے ہیں،میرے بارے یہ سوچنا اور کہنا بالکل غلط ہے کہ میں اپنے لیے کھیلتا ہوں،میری مستقل مزاج کارکردگی کا واحد راز میری خود اعتمادی ہے۔برطانوں خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنی کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن ساتھ ساتھ مجھ پر بڑی ذمہ داری بھی ہے، پریشر یقیناً ہوتا ہےکیونکہ ٹیم میرے اردگرد کھیلتی ہے،لہذا میری کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ دیر وکٹ
پر رہوں تاکہ ٹیم کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا اور کہنا بالکل غلط ہے کہ میں اپنے لیے کھیلتا ہوں، سچ تو یہ ہے کہ میں ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں، میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جو بھی تبصرے کیے جاتے ہیں وہ میں نہیں دیکھتا اور نہ ہی میں سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتا ہوں، میری توجہ صرف اپنی کرکٹ پر رہتی ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں جس میچ میں جلدی آؤٹ ہو جاؤں تو خود کو بہت کوستا بھی ہوں اور خود کو بہت کچھ سناتا بھی ہوں کہ میرے آؤٹ ہو جانے سے ٹیم بڑا سکور نہیں کر سکی، ظاہر ہے جلد آؤٹ ہونے پر مجھے غصہ آتا ہے