آئرلینڈ : آئر لینڈ کی گلوکارہ سینئیڈ اوکونر نے اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئرش گلوکارہ نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نیا نام ”شہدا” رکھ لیا۔ آئرش گلوکارہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسلام قبول کرنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہاہے کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی ذہین انسان کے نظریاتی سفر کا ایک قدرتی نتیجہ ہے۔ میرا تمام تحریر مطالبہ اسلام مجھے اسلام کی طرف لے کر گیا۔ میرا نیا نام ”شہدا” ہو گا۔
https://twitter.com/MagdaDavitt77/status/1053340513871384576
اسلام قبول کرنے کے بعد آئرش گلوکارہ نے ٹویٹر پر اپنی پروفائل پر لگائی گئی تصویر بھی تبدیل کر لی۔
نئی تصویر میں مشہور برانڈ نائیکی کے ساتھ تحریر تھا کہ حجاب پہنیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں آئرش گلوکارہ نےبتایا کہ میری ایک دوست نے مجھے حجاب تحفے میں دیا، حجاب پہنتے وقت میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے، میں حجاب میں اپنی تصویر پوسٹ نہیں کروں گی کیونکہ یہ تصویر انتہائی ذاتی ہے۔
https://twitter.com/MagdaDavitt77/status/1053678418506801152
51 سالہ گلوکارہ نے اپنے پیغامات میں لکھا کہ وہ اسلام قبول کرنے کے بعد بے حد خوش ہیں۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد آئرش گلوکارہ نے اذان بھی دی جس کے بعد انہوں نے عربی کے کچھ الفاظ صحیح طور پر ادا نہ کر سکنے پر معذرت بھی طلب کی۔ گلوکارہ کے اسلام قبول کرنے پر انہیں اسلام مخالف حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ جمعرات کو 51 سالہ گلوکارہ نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہاکہ مسلم اُمہ میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہنے والوں کی میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔