Tuesday November 26, 2024

ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے ساتھ اب کیا ہوگا؟کاؤنٹ ڈاؤن شروع، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 11 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کے

خدوخال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جب کہ ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع اور حکومت کو ملنے والے ٹیکس ریونیو پر حماد اظہر نے بریف دیا۔ذرائع نے بتایا کہ دورانِ اجلاس وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم سے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے؟ صرف تنخواہ دار طبقہ ہی کیوں ٹیکس دے؟ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کاعندیہ دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے، ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔

FOLLOW US