Tuesday November 26, 2024

غلطی پر بیوی کو مارنے کی مثال علامتاًدی تھی،سربراہ جامعہ الازھر کی وضاحت

قاہرہ(نیوزڈیسک) مصرکی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے غلطی کرنے پر بیوی کو مارنے کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے بیوی کو مارنے کی مثال صرف علامتاًدی تھی یہ نہیں کہ ان کے بیان کے بعد خواتین کی مارپیٹ کی اجازت مل گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شوہر کے ہاتھوں بیوی

کی مارپیٹ سے متعلق حال ہی میں ایک متنازع بیان مصرکی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر احمد الطیب کی طرف سے سامنے آیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بیوی غلطی کرے تو اسے مارپیٹ کی جا سکتی ہے مگر سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر سخت تنقید کے بعد انہیں اپنے بیان کی وضاحت کرنا پڑی ۔ شیخ الازھر کا کہنا تھا کہ بیویوں کو مارنے کی مثال صرف علامتی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ان کے بیان کے بعد خواتین کی مارپیٹ کی اجازت مل گئی ہے۔

FOLLOW US