Tuesday November 11, 2025

سب سے خطرناک کھلاڑی آئوٹ ہو گیا پاکستانیوں تماشائیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا

ٹرینٹ برج (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کو 349رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا ہےاور بین سٹوکس آئوٹ ہونے والے چوتھے بلے باز بن گئے۔ بین سٹوک شعیب ملک کی ایک آگے پڑی ہوئی گیندکو کٹ کرنا چاہ رہے تھےکہ گیند نے بلے کا باہری کنارہ لیا اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے گیند کو جھپٹ لیا۔انگلینڈ نے 22 اوور زکے اختتام پر چار وکٹوں پر 120رنز بنا لیے ہیں۔انگلینڈ کو میچ جیتنے کےلئے 28اوورز میں 227رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔