Tuesday November 26, 2024

پاکستان کے بیلیسٹک میزائل ٹیسٹ پر روس نے پاکستان کے حق میں بیان دے دیا

ماسکو (نیوزڈیسک) پاکستان کے بیلیسٹک میزائل ٹیسٹ پر روس نے پاکستان کے حق میں بیان دے دیاہے۔ روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سرجی ریابکوف نے پاکستان کی جانب سے شاہین 2میزائل کے تجربے پر کہاہے کہ پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت اپنا میزائل پروگرام بنانے کا حق رکھتا ہے۔ سری ریابکوف کا نے کہا ہے کہ جو ممالک اپنے میزائل تیار

کر رہے ہیں انہیں بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مد نظر رکھنا چاہیے ۔ روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سرجی ریابکوف نے کہا ہے کہ اسے پاکستان کے میزائل پروگرام کو تیار کرنے کیلئے کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔ روس نے ایسے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو خطے میں کشیدگی پیدا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم ریقین رکھتے ہیں کہ ہر ریاست کا یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز پاکستان نے 15 سو کلومیٹر تک زمین سے زمین پر ہد ف کو نشانہ بنانے والے میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو کہ نیوکلیئر د اور روایتی دونوں قسم کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس تجربہ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا۔ شاہین II- میزائل 1500 کلو میٹر تک روائتی اور غیر روائتی ہتھیاروں کو ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھرپور باصلاحیت کا حامل یہ میزائل خطے میں مطلوبہ ڈیٹرینس استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان کی تذویراتی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرتا

ہے۔ اس ٹریننگ لانچ کے دوران میزائل نے بحیرہ ء عرب میں اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز نے بھی اس کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شاہین II- میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی تھی۔

FOLLOW US