Tuesday November 11, 2025

پاکستانی ٹیم کی بد ترین کارکردگی پر ویون رچرڈز نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کے آنسو نکل آئیں

ناٹنگھم (نیوزڈیسک)ورلڈ کپ 2019کے میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز نے قومی کرکٹ ٹیم کو بری طرح شکست دے دی جسے دیکھ کر سابق ویسٹ انڈین کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹور ویون رچرڈز بھی تڑپ اٹھے ۔ پاکستانی کرکٹ جرنلسٹ ساج صدیق نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویون رچرڈز کا پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ قومی

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس کارکردگی سے بہت زیادہ اچھا کھیل پیش کر سکتے ہیں ،میں نے پی ایس ایل میں ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا ہے ۔ویون رچرڈز نے کہا کہ آج جو میں نے پاکستان کی کارکردگی دیکھی اس سے میں بہت مایوس ہو ں ۔ واضح رہے کہ آج ویسٹ انڈیز نے شاہینوں کے پر کاٹ دئیے اور سات وکٹوں سے شکست دی ۔ویسٹ انڈیز کے باولرز نے قومی ٹیم کے بلے بازوں کو 106رنز پر پویلین بھیج دیا اور پھر مقررہ ہدف 13ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا ۔ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر پاکستانی شائقین کرکٹ بھی رنجیدہ ہیں اور سوشل میڈ یا پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں ۔