Tuesday November 11, 2025

ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج سامنے سامنے دونوں ٹیموں کا سابقہ ورلڈ کپ ریکارڈ سامنے آگیا

ناٹنگھم(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز (آج)جمعہ کو ویسٹ انڈیزکیخلاف میچ سے کریگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں شروع ہو گا۔ عالمی کپ کے مقابلوں میں قومی ٹیم پر ویسٹ انڈیز کو واضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں ابھی تک 10بار آمنے

سامنے آئیں جس میں ویسٹ انڈیز نے 7میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم صرف 3میچز ہی جیت سکی۔دوسری جانب پہلے میچ میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہے جبکہ کپتان سرفراز احمد جیت کیساتھ میگا ایونٹ کا آغاز کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم(آج)جمعہ31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے شروع کرے گا۔ اسی دن برسٹل میں آسٹریلیا اعزاز کا دفاع افغان ٹیم کے خلاف میچ سے شروع کرے گا۔ پاکستان اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ، 7جون کو سری لنکا، 12جون کو آسٹریلیا، 16جون کو بھارت، 23جون کو جنوبی افریقا، 26جون کو نیوزی لینڈ، 29جون کو افغانستان اور 5جولائی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔دوسری جانب عالمی کپ کے مقابلوں میں قومی ٹیم پر ویسٹ انڈیز کو واضح برتری حاصل ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ورلڈکپ میں اب تک 10میچز کھیلے گئے ہیں جہاں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔اب تک عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں ویسٹ انڈیز نے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم صرف 3 میچز ہی جیت سکی۔1975سے 1983تک پاکستان کو ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کوئی کامیابی نہیں ملی تھی لیکن پھر 1987کے عالمی کپ میں قومی ٹیم نے پہلی کامیابی حاصل کی،پاکستان نے 1987کے عالمی کپ میں عمران خان کی زیر قیادت پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا۔1992کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10وکٹوں سے شکست دے دی تھی لیکن 1999کے ایونٹ میں وسیم اکرم کی قیادت میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔2003اور 1996کے ایونٹ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل نہیں آسکیں لیکن 2007کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے

اپنے ہوم گرانڈ پر پاکستان کو مات دی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کے بغیر میدان میں اترے گی۔محمد عامر نے کوچ مکی آرتھر سے مکمل فٹ ہونے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ وہ آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ایسے میں ٹیم مینجمنٹ نے بھی محمد عامر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔تاہم 31مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں محمد عامر شامل نہیں ہوں گے۔