Tuesday September 16, 2025

اب بھی اگر لوگ شریفوں کی کرپشن کو نہ سمجھ پائیں تو اللہ ہی حافظ ہے، حسن نثار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ملکی صحافی اور تجزیہ کار حسن نثار کہتے ہیںکہ شہبازشریف ہر طرح کی باتیں کررہے ہیں ۔ صرف خود پر لگے ہوئے کرپشن کے الزامات کا جواب نہیں دیتے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے ان سے سوال کیا کہ صمصام بخاری نے الزام عائد کیا ہےکہ شہبازشریف کے اثاثے ایک ہزار گنا بڑھ گئے۔اس پر آپ کیا کہی گے ۔ حسن نثار نے جواب میں کہا

کہ صمصام بخاری سید زاد ہ ہے ۔ جھوٹ تو نہیں بول رہا ہوگا۔ جس شخص کے بارے میں آپ سوال کررہی ہیں کیایہ وہی ہے جو حمزہ شہباز کا ابو ،مریم نواز کا چاچو، علی عمران کا سسراور نوازشریف کا برادر ” خرد ” ہے؟ ۔ اب یہ وہی آدمی ہے جو کہتا تھا ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو جائے تو گریبان پکڑ لینا ۔قبر کھود دینا وغیرہ وغیرہ ۔ اس سے پوچھا جائے کہ اب میں تمھارا گریبان پکڑنے انگلستان جائوں؟ ایسا لگتاہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر جتنی برکت نازل کی کہ وہ صر ف دو خاندانوں تک محد ود رہی۔اب بھی اگر لوگوں کو سمجھ نہ آئے تو اللہ ہی حافظ ہے۔