Tuesday February 25, 2025

مہنگائی کم ہونے کو بھول جائیں وزرات خزانہ نے حکومت کو خبردار کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ نے حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سےخبردار کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ نےحکومت کو مطلع کیا ہے کہ اگلے دو سالوں میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزرات خزانہ نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اگلے دوسال تک ملک سے مہنگائی کےخاتمےکا کوئی امکان نہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح میں گیارہ فیصد جبکہ آئندہ سا ل 8فیصد اضافہ ہوگا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث گیس اوربجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔