Tuesday February 25, 2025

بھارت میں موبائل فون میں موجود فحش تصاویر نے کئی زندگیاں تباہ کر دیں

لکھنئو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گائوں میں موبائل فون میں موجود فحش تصاویر نے دو جانیں لے لیں جبکہ تیسرے شخص کو جیل پہنچا دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع میرٹھ کےایک گائوں میں انوج نامی ایک شخص نے گائوں کے ایک آدمی شبھم سے ایک پرانا موبائل فون خریدا ۔ موبائل فون کا جائزہ لینے پر اسے اس میں کچھ فحش تصاویر نظر آئیں۔ یہ تصاویر ایک ایسی شادی شدہ خاتون کی تھیں جس کا درحقیقت موبائل فروخت کرنے والے شبھم سے معاشقہ چل رہاتھا۔انوج نامی خریدار نے وہ تصاویر اپنے کچھ دوستو ں کو شئیرکیں

تو بات پھیلتی ہوئی اس خاتون تک پہنچ ہی گئی۔اس نے شبھم کو اس کی غلطی سے آگاہ کرتے ہوئے اشتعال دلایا کہ وہ انوج کو جان سے مار ڈالے ورنہ وہ دونوں کو بلیک میل کرے گا۔شبھم بہانے سے انوج کو گائوں سے دور ایک جنگل میں لےگیا جہاں دونوں نے شراب پی۔ اس کے بعد دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا اور شبھم نے پستول نکال کر انوج کو قتل کردیا۔شبھم کو پولیس نے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔ خاتون نے بدنامی کے ڈر سےاپنے بچے کو ساتھ لیا اور گائوں کے قریب سے گزرنے والی نہرمیں چھلانگ لگا دی۔مقامی لوگوں نے بچے کو بچا لیا تاہم خاتون کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔