Tuesday November 11, 2025

” یہ فیلڈر یہاں کیوں لیا ہوا ہے اسے وہاں سے ہٹا کرادھر بھیج دو ” دھونی نےبیٹنگ کرتے ہوئے مخالف بنگلہ دیشی ٹیم کو کیا مشورہ دیا اور پھر بنگالیوں نے کیا کیاکرکٹ کی تاریخ کا سب سے حیران کن واقعہ گزشتہ روز پیش آگیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوان کرکٹ کی تاریخ کا حیران کن ترین واقعہ پیش آگیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے بیٹنگ کرتےہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو فیلڈنگ میں تبدیلی کا مشورہ دے دیا جسے بنگلہ دیشی ٹیم نے مان لیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جے پرتھوی نامی ایک بھارتی شائق کرکٹ نے حیران کن انکشاف کرتے

ہوئے بتایا گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے دوران دھونی نے بیٹنگ کرتے ہوئے بائولر کو اچانک روکا اور اسے کہاکہ یہ جو فیلڈر تم نے مڈوکٹ کی پوزیشن پر لیا ہوا ہے اسے وہاں سے ہٹا کر سکوائر لیگ پر لے لو۔دلچسپ اور حیران کن بات ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے حریف کھلاڑی کا ” ہمدردانہ” مشورہ مان لیا اور فیلڈ پوزیشن چینج کر لی۔ اس صارف نے اپنی ٹویٹ میں عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لکھا ” دھونی سب کو سکھاتے ہوئے”