راولپنڈی : مودی کے انتخابات جیتتے ہی بھارتی فوج نے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کر دیا، بزدل بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
بدھ کے روز بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر پر شہری آباد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو بلااشعتال فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر بھارتی فوج کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشعتال فائرنگ کے نتیجے میں 1 خاتون شدید زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ نریندر مودی ایک مرتبہ پھر انتخابات جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ مودی کی فتح کے بعد اب بھارتی فوج نے پھر سے لائن آف کنٹرول پر اپنی شرانگیزیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔