لندن(ویب ڈیسک) انگلش ٹیم افغان سائیڈ کو عرش سے فرش پر واپس لے آئی اور میزبان سائیڈ نے وارم اپ میچ میں افغانستان کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔پاکستان کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی افغان ٹیم کو انگلینڈ نے دوسرے پریکٹس مقابلے میں 9 وکٹ سے ہرا دیا، میزبان سائیڈ نے 161 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں ہی صرف ایک وکٹ
پر حاصل کرلیا۔جونی بیئر اسٹو 39 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر رحمت شاہ کے ہاتھوں اسٹمپڈ ہوئے تاہم دوسرے اوپنر جیسن روئے نے جوئے روٹ کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف عبور کرادیا، انھوں نے 46 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 89 رنز بنائے، روٹ 29 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے پہلے افغانستان کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 160 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد نبی نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے، نور علی زدران 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آرچر اور روٹ نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ ادھر ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے۔دوسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے 8 وکٹ پر 239 رنز بنائے، لاہیرو تھریمانے 56 اور ڈی سلوا 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایڈم زامپا نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہدف 5 وکٹ پر حاصل کرلیا، عثمان خواجہ 89 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔۔دوسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے 8 وکٹ پر 239 رنز بنائے، لاہیرو تھریمانے 56 اور ڈی سلوا 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایڈم زامپا نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہدف 5 وکٹ پر حاصل کرلیا، عثمان خواجہ 89 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جیفری وینڈرسے نے 2 وکٹیں لیں۔









