Tuesday February 25, 2025

سشما سوراج وزرات خارجہ سے الگ ہو گئیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی الیکشن میں بی جے پی کی بھرپور کامیابی کے بعد اب کابینہ تشکیل دیے جانےکا مرحلہ نزدیک ہے ۔ لیکن اس بار سشمیتا سوراج بھارتی کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گی۔ وہ وزرات خارجہ سے سبکدوش ہو گئیں۔ ایسے میں سشماسوراج گردے کی پیوندکاری کی وجہ سے کابینہ سے سبکدوش ہونے جارہی ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا ،

اب ان کی جگہ امیت شاہ کو کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ، وہ پارٹی صدارت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نرملا سیتا رامن بدستور وزیر دفاع رہنے کی امید ہے، وزیراعظم مودی اور کابینہ کی حلف برداری 30?مئی کو متوقع ہے۔