Wednesday January 22, 2025

اپنے موبائل فون پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں، اس سے کیا فائدہ ہو گا؟جان کر آپ یہ کام کیے بغیر نہ رہ پائیں گے

ہم ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صفائی کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے کئی ایسے استعمال بھی ہیں جن کے بارے میں جان کرآپ حیران رہ جائیں گے.آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں.سمارٹ فون کی صفائی عام طور پر موبائل فون پر مختلف نشانات لگ جاتے ہیں جو کہ کپڑے سے صاف کرنے پر ٹھیک سے صاف نہیں ہوتے لیکن اب پریشان ہونے کی

ضرورت نہیں آپ بس ٹوتھ پیسٹ اپنے سمارٹ فون پر لگا کر اسے صاف کریں اور بالکل نیا جیسا بنالیں. پوسٹرز کو ٹانگنے کے لئے اگر آپ کے پاس گوند نہ ہوتووقتی طور پر پوسٹرکے پیچھے ٹوتھ پیسٹ لگاکر اسے چپکایا جاسکتا ہے. گاڑی کے نشان مٹانے کے لئے اگر گاڑی پر کوئی خراش یا نشان لگ جائیںتو ٹوتھ پیسٹ لگاکر اسے صاف کریں،یہ بالکل نئی جیسی ہوجائے گی. سی ڈی اور ڈی وی ڈی کی صفائی اگر سی ڈی وغیرہ پر لائینیں یا نشان لگ جائیں تو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کرنے سے یہ چمک جائے گی. گندے ہاتھوں کی صفائی اگر گندے ہاتھوں کو صاف کرنے کے لئے صابن میسر نہ ہوتوٹوتھ پیسٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے. کارپٹ کے نشانات قالین پر چائے یاکافی گر جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگاکر اسے صاف کریں،یہ چمک جائے گا. جوتوں کی صفائی پالش کی عدم موجودگی میں ٹوتھ پیسٹ لگاکر صاف کرنے سے یہ چمک جائیں گے. استری کو صاف کریں اپنی استری کو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں گےتو یہ چمک جائے گی. کیل مہاسوں کے لئے یہ کیل مہاسوں کو سوکھا دے گی اور ان سے چھٹکارا مل جائے گا. سیاہی کے نشان اگر کپڑوں پر سیاہی کے نشان لگ جائیں تو پریشان نہ

ہوں.نشان والی جگہ پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اسے خشک ہونے دیں،اگلے دن اس شرٹ یا کپڑے کو دھولیں،تمام نشان غائب ہوجائیں گے. گاڑی کی ہیڈ لائٹس اگرآپ چاہتے ہیں کہ گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی روشنی دور تک جائے اور صاف نظر آئے تو انہیں ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں.

FOLLOW US