لندن(آئی این پی) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر فخر اور خوشی محسوس کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پرخدا کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔ محمد عامر نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں 100 فیصد پرفارمنس دینے کی بھرپورکوشش کریں گے اورقوم کا سرفخرسے بلند بھی کریں گے۔محمد عامر نے اپنے
مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیک تمناں اوردعاں کے لیے وہ بہت شکرگزارہیں جب کہ پوری ٹیم کو اب مزید دعاں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ آج چیف سلیکٹرانضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی حتمی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ورلڈ کپ میں 100 فیصد پرفارمنس دینے جا رہے ہیں اور ہم سب پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کریں گے۔محمد عامر نے حمایت اور دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں زیادہ حمایت اور دعاں کی ضرورت ہے۔









