Tuesday November 26, 2024

آخر قائد اعظم میں ایسی کون سی طاقت تھی کہ پیر جماعت علی شاہ صاحب نے اللہ کی قسم اٹھا کر کہا تھا کہ قائد اعظم اللہ کے ولی ہیں۔۔ حیران کن واقعہ

زبدة العارفین ،سراج السالکین ،شمس المشائخ ،پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی ابن سید علی شاہ 19 اگست 1860ء کو علی پور سیداں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپکا سلسلہ نسب 32واسطوں سے امیر المومنین سیدنا علی المرتضیٰ سے جاملتا ہے۔آپ وقت کے باکمال اولیا میں سے تھے۔ مسلمانوں کو عشق رسول ﷺ کے جام پلانا آپکا مقصد عظیم تھا ۔شاہ لاثانی ساری زندگی

اشاعت اسلام میں مصروف عمل رہے ۔آپ مرد کامل اور فقیر بے ریا تھے ۔ پیر جماعت علی شاہ نے محمد علی جناح کو تحفے میں تین چیزیں بھیجیں جو موصول کرنے کے بعد قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے پیر جماعت علی شاہ صاحت کو شکریہ کا ایک خط لکھا جسے پڑھنے کے بعد پیر جماعت علی شاہ صاحب نے فرمایا کی قائد اعظم اللہ کے ولی ہیں۔ معروف مذہبی و روحانی شخصیت حضرت پیر جماعت علی شاہؒ نے ایک بار قائداعظم محمد علی جناح ؒ کو قرآن پاک، جائے نماز اور تسبیح تحفے میں بھیجی ۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے نہایت ادب اور محبت سے یہ تینوں تحفے قبول کر لیے ۔ بانی پاکستان نے تحفوں کے جواب میں ایک خط حضرت پیر جماعت علی شاہؒ کو تحریر کیا۔خط میں بانی پاکستان نے پیر صاحبؒ تحفہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا اور عرض کی کہ حضورمیں جانتا ہوں کہ آپؒ نے یہ تین مقدس اشیا تحفے میں مجھے کیوں بھیجی اور ان کے پیچھے کیا وجہ ہے۔ آپؒ نے قرآن پاک اس لیے بھیجا کہ میں پڑھ کر اللہ کے احکامات کو جانوں اور اسے نافذ کروں، اور جائے نماز اس لیے بھیجا کہ جو آدمی اللہ کی اطاعت نہ کرے اس کی اطاعت اس کی قوم بھی نہیں کرتی، اور تسبیح اس

لیے بھیجی کہ میں آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجوں کہ جو درود شریف نہیں پڑھتا اس پر اللہ کی رحمت نہیں ہوتی۔خط حضرت پیر جماعت علی شاہ ؒ کو موصول ہوا ۔ آپ ؒ نے بانی پاکستان کا خط کھولا اور پڑھنا شروع کر دیا۔ خط پڑھنے کے بعد حضرت پیر جماعت علی شاہ ؒنے فرمایا۔ اللہ کی قسم ، محمد علی جناح اللہ کے ولی ہیں۔ اسے کیسے پتہ لگا کہ یہ تحفے میں نے اسی نیت سے بھیجے ہیں۔

FOLLOW US