ناٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں کہنی پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہونے والے امام الحق کے بارے میں دھماکے دار خبر آگئی ۔امام الحق کی میڈیکل رپورٹ کو کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے ایک روزہ میچ کے دوران زخمی ہو جانے والے امام الحق کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کی میڈیکل رپورٹ کلیئر قرار دے دی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق پاکستانی اوپننگ بلے باز
امام الحق کے بائیں ہاتھ پر سوجن ہے۔ امام الحق ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ اس سے قبل چوتھے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے باولر کی تیز گیند سے زخمی ہونے والے امام الحق کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔ناٹنگھم میں جاری میچ میں امام الحق 12گیندوں پر 3رنز بنا کر پچ پر موجود تھے کہ برطانوی باولر مارک وڈ کی ایک تیز گیند امام الحق کی کہنی پر لگ گئی جس سے وہ تڑپ اٹھے اور گراونڈ میں ہی لیٹ گئے۔









