Tuesday November 11, 2025

چوتھے ون ڈے میں بابراعظم سنچری کر گئے حفیظ اور شعیب ملک کا بھی انتہائی شاندار کم بیک

وٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈکے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کے دوران پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ اور قومی ٹیم نے 44اوورز کے اختتام پر چار وکٹوں پر 287رنز بنالیے هہیں۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سنچری سکور کی اور 115رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔ فخر زمان نے 57رنز کی اننگز کھیلی جبکہ

امام الحق آج صرف تین رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ طویل عرصے کے بعد ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد حفیظ نے بھی 59رنز بنائے۔ آصف علی 17رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ شعیب ملک 27كکے انفرادی سکور پر وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کو سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے۔