Tuesday November 11, 2025

پاکستانی ٹیم نے انگلینڈمیں باہر نکل کر کیا کام کرنا شروع کر دیا کرکٹ بورڈ کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا

ندن (آئی این پی)برطانیہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے رات کا کھانا باہر کھانا معمول بنا لیا۔ شام ہوتے ہی زیادہ تر کھلاڑی کھانے کی تلاش میں مختلف ریسٹورینٹس کا رخ کرتے ہیں جبکہ لندن میں رہنے والے پاکستانی بھی کھلاڑیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ہر کھلاڑی مختلف طرح کا کھانا کھانا چاہتا ہے اس لیے پیسے

دیے جاتے ہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ ناشتے کے بعد کھلاڑیوں کو رات کے کھانے کے پیسے دے دیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کھانا کھاسکیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں اسے ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز میں شکست ہوچکی ہے جبکہ ایک ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔تیسرے ون ڈے میچ میں شاہیوں کے 358رنز کا تعاقب انگلینڈ نے محض 45ویں اوور میں کرلیا۔دوسرا ایک روزہ میچ میں بھی پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انگلینڈ کے 373رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 361رنز بناپائی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آل رانڈ شاداب خان ورلڈ کپ کیلئےفٹ قرار دے دی گئے ہیں اور وہ جلد ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔