Wednesday January 22, 2025

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت نے زبردست اعلان کردیا

فیصل آباد (نیو زڈیسک) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بجٹ 2019-20 ء میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی تاکہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو سکیں ۔ مالی بحران کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا حکومت کی مجبوری تھی ‘ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا مالیاتی ڈھانچہ تباہ و برباد کر دیا تھا ۔

( ن) لیگ بہت بڑا معاشی بحران چھوڑ کر گئی ہے ۔ تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو مالیاتی خسارہ 19 ارب ڈالر اور 806 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا ۔ مالی خسارہ اتنا بڑھ گیا تھا کہ خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئی تھیں اور معیشت ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو معاشی اور اقتصادی محاذ پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے لیکن امید ہے کہ آنے الے چند مہینوں میں یہ بحران ٹل جائے گا اور ملکی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو کر ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کومہنگائی کااحساس ہے ملک کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے جوسخت فیصلے کیے ہیں ان کے آنے والے دنوں میں مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کے طرزحکمرانی کامقابلہ پی ٹی آئی کی حکومت سے کرنے والے دراصل قوم کوبے قوف بنارہے ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت کرپشن سے پاک ملک کاماٹولے کربرسراقتدارآئی اورلوٹ مارکے مرتکب افرادسے پائی پائی وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی تاکہ قوم کے مستقبل کوبہتربنایاجاسکے۔

FOLLOW US