Wednesday January 22, 2025

دوبارہ جیل منتقل ہوتے ہی نوازشریف کی بیماری آخری سٹیج پر پہنچ گئی

لاہور (آ ئی این پی)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، اپنے لیڈر کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، آئندہ چند دن میں قوم کو نئے سرپرائزملنے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی زاہد بخاری نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش پائی جارہی ہے،

نواز شریف کی بیماری خطرناک سٹیج پر پہنچ چکی ہے، ہم کسی کو اپنے لیڈر کی صحت پر مزید سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، نواز شریف کی کارکاردگی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 147کا ہوا ہے۔حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ زیادہ دیر تک نواز شریف پر نہیں ڈال سکتی،مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں۔

FOLLOW US