Wednesday January 22, 2025

ورلڈ کپ کی پاکستانی ٹیم کا فیصلہ نہیں ہوپایا ‘ ایک بار پھر تبدیلیوں کےامکانات

لندن(این این آئی )انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کے مشن ورلڈکپ کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، آصف علی، جنید خان اور شاداب خان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ حفیظ اور شاداب کی فٹنس رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔آل رانڈر محمد حفیظ کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کی وہ اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ چوتھے ون

ڈے سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔اجلاس میں سینیئر بلے باز شعیب ملک کی فارم اور فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ اگر نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی بات کی جائے تو ان کی میچ فٹنس پر بھی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو کچھ تحفظات ہیں۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز کے چوتھے ون ڈے کے بعد دو کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور ورلڈکپ کا حتمی 15 رکنی اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ محمد عامر اور آصف علی کا مستقبل کیا ہوگا۔

FOLLOW US