Wednesday November 27, 2024

وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر نے انٹر نیٹ پر طوفان برپا کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )کرکٹر سے سیاستدان اور پھر وزیراعظم بننے والے عمران خان کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں کیونکہ انہیں کرکٹ سے ہی پوری دنیا میں بہت زیادہ شہرت ملی تاہم اب وہ وزیراعظم بن چکے ہیں لیکن یہاں پر قابل امر ذکر یہ ہے کہ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائر ل ہو رہی ہے جس پر پی ٹی آئی اور حکومت کے مخالفین آمنے سامنے آ گئے ہیں

۔نجی ویب سائٹ ” پڑھ لو “ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی یہ تصویر فیس بک صارف کی جانب سے شیئرکی گئی ہے تاہم جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی تو پی ٹی آئی کے کارکنان نے عمران خان کا دفاع کرنا شروع کر دیا جبکہ حکومت مخالفین نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا یعنی دونوں ’ قبیلوں‘ میں لفظی جنگ چھڑ گئی جبکہ ایسے ایسے کمنٹس کیے گئے جن کا یہاں ذکر کرنا بھی مناسب نہیں ہے ۔اس تصویر میں دراصل معاملہ یہ زیر بحث آیا ہواہے کہ عمران خان نے جس ہاتھ سے جرمن شیفرڈ کتے کا پٹا پکڑا ہواہے اسی ہاتھ سے انہوں نے تسبیح بھی تھام رکھی ہے جس کے باعث بہت سارے پاکستانی سوشل میڈیا پر امڈ آئے اور کچھ نے تو عمران خان کو ” پلیت “ کہہ کر بھی مخاطب کر ڈالا ۔ایک صارف تو بہت ہی زیادہ ’غصے ‘ میں آ گیا اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” جس نے یہ تصویر نکالی ہے یا جس نے ترمیم کی ہے سب سے بڑا کتا وہ ہے ۔“اس نوجوان نے تو عمران خان کی آکسفورڈ میں حاصل کی گئی تعلیم پر ہی سوالات اٹھانے شروع کر دیئے اور کہا کہ ” کون کہتاہے کہ وہ آکسفورڈ سے پڑھے ہوئے ہیں ، ان کی طرف دیکھو انہوں نے عجیب و غریب نوکریاں کر کے صرف وقت ضائع کیا ہے ۔“ایک صارف نے دفاع میں میدان میں آتے ہوئے کہا کہ ” عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، اسے عزت اور رتبہ دیا اور تم لوگوں کو ذلت دی ۔“ان صاحب کا کہناتھا کہ ” اندھے پٹواریوں غور سے دیکھو ، تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ، آپ کے دماغ میں پلیتی ہے ۔“

FOLLOW US