اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان 3ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہو گئی ۔پاکستان ویمنز کر کٹ ٹیم نے عالیہ ریاض کی آل رائونڈر کارکردگی کی بدولت266رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں265رنز بنا سکی اور میچ برابر کر دیا ۔پاکستان ویمنز کی جانب سے جویریہ خان74،عالیہ ریاض71 اورندا ڈار27رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض کو میچ میں2وکٹیں حاصل کرنے اور71رنز بنانے پر میچ کی
بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی20سیریز کا پہلا میچ 15مئی کو کھیلا جائیگا۔اتوار کو تیسرے اور فیصلہ جن ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 265رنز بنائے۔جنوبی افریقہ ویمنز کی جانب سے سن لیوس نے 80،لیزلے لی نے57،لایورا نے56،ٹریون نے28رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے2،نداڈار۔ثناء میر اورایمان انور نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔پاکستان ویمنز کا266رنز ہدف کے تعاقب میں آغاز بہتر نہ رہا اور صرف17رنز کے سکور پر سدرہ امین4رنز بنا کر آئوٹ ہو گئیں۔37رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تین کھلاڑی آئوٹ ہو چکی تھیں،ناہیدہ خان19اور کپتان بسمہ معروف3رنز بنا کر آئوٹ ہو ئیں۔ جویریہ خان اورندا ڈار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا سکور91رنز تک پہنچا دیا۔ندا ڈار27رنز بنا کر پویلین لوٹیں،جسکے بعد جویری خان اورعالیہ ریاض نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا سکور165رنز تک پہنچا دیا۔جویریہ خان103گیندوں پر74رنز بنا کر آئوٹ ہو ئیں جبکہ عالیہ ریاض82گیندوں پر71رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔پاکستانی ویمنز266رنز ہدف کے تعاقب میں نے مقررہ50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر265رنز بنا سکیں۔پاکستان کی جانب سے اومیمہ سہیل اور ثناء میر16،16،سدرہ نواز6اورناشرہ سندھو7رنز بنا سکیں۔پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض کو میچ میں آل رائونڈر کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ قبل ازیں تین میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے درمیان 1-1 میچ سے برابر تھی۔پہلا میچ قومی ٹیم نے 8وکٹ سے اپنے نام کیا تھا اور دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹ سے
جیت حاصل ہوئی تھی۔ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی20سیریز کا پہلا میچ 15مئی، دوسرا 18مئی، تیسرا 19مئی، چوتھا 22 مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو کھیلا جائے گا۔دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کی کپتان بسمہ معروف ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ثنا ء میر، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ رف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرح سندھو، ندا ڈار، اومیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، جویریہ ودود اور سدرہ نواز شامل ہیں۔









