Monday November 10, 2025

پاکستان کو انگلینڈ سے شکست کیوں ہوئی اصل شرمناک وجہ تو اب سامنے آئی

یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق جان بوجھ کر گیند کو خراب کرنے کو بال ٹمپرنگ سمجھا جاتا ہے۔ انگلش باؤلر کی دو نمبری کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ تو ہار گئی لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ آئی سی سی اس معاملے پر کیا ایکشن لیتا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ آخری اوورز میں آکر کیوں ہار گئی؟

اس حوالے سے پہلے تو پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن پر سوالات اٹھائے جارہے تھے لیکن اب انگلینڈ کے کھلاڑی لیام پلنکٹ کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس سے سارا معاملہ واضح ہوگیا ہے۔لیام پلنکٹ کی سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں گیند کو ناخن کے ساتھ کھرچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیام پلنکٹ کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے وہ انتہائی کھردری ہوگئی تھی جس کی وجہ سے آخری اوورز میں رن نہیں بن پائے۔ لیام پلنکٹ نے 49 واں اوور کرایا تو انہیں صرف 8 رنز پڑے حالانکہ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم انتہائی جارحانہ انداز میں کھیل رہی تھی۔