Wednesday November 27, 2024

انتظار کی گھڑیاں ختم، کون ورلڈکپ کھیلے گا اور کون نہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈکپ 2019 ءکے لیے قومی سلیکشن کمیٹی آئندہ ہفتے حتمی ٹیم کا فیصلہ کر ے گی ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر ہیں ، 23 مئی سے قبل ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان ہوگا جس کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ،محمد حسنین ، محمد عامر ، آصف علی، جنید خان اور شاداب خان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے

جب کہ محمد حفیظ اور شاداب خان کی فٹنس رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا،سپیڈ سٹارمحمد حسنین کی میچ فٹنس پر ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو چند تحفظات ہیں اور محمد حفیظ اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ محمد حفیظ کے چوتھے ون ڈے تک مکمل فٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد عامر، آ صف علی ،محمد حسنین اور جنید خان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیاجائے گااورچوتھے ون ڈے کے بعد دو کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ بھی کرلیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ،ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کےخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈف میں وارم اپ میچ ہوگا ،31مئی کو قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،5واں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساؤتھ افریقہ کےخلاف لارڈز میں ہوگا، 7واں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،8واں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز میں5 جولائی کو ہوگا۔

FOLLOW US