سائوتھ ہمپٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں جیت کےلئے پہاڑ جیسا ہدف دے دیاہے۔سائوتھ ہمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور ز میں تین وکٹوں پر 373رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے بٹلر نے 110جے جے رائے نے 87کپتان مارگن نے 71جونی بئیر سٹو نے 51جبکہ جوئے روٹ نے 40رنز بنائے۔ پاکستانی بالروں کی خوب
پٹائی ہوئی۔ شاہین شاہد آفریدی کو ان کے دس اوورز میں80،حسن علی کو 81،فہیم اشرف کو 69عماد وسیم کو 63رنز پڑے ۔ جبکہ شاداب خان کی جگہ کھیلنے والے یاسرشاہ نےصرف سات اوورز میں 60رنز کی پٹائی برداشت کی۔آخریں خبریں آنے تک پاکستان نے جواب میں بغیر کسی وکٹ پر 52رنز بنالیے تھے۔









